50 لاکھ گھر، ٹیکس پالیسی سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

ارشاد انصاری  ہفتہ 13 اکتوبر 2018
مورٹگیج فنانسنگ انڈسٹری قائم،مورٹگیج ری فنانس کمپنی کوفعال بنایاجائے گا۔ فوٹو: فائل

مورٹگیج فنانسنگ انڈسٹری قائم،مورٹگیج ری فنانس کمپنی کوفعال بنایاجائے گا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت50لاکھ گھروں کی تعمیرکے لیے ٹیکس پالیسی سے فائدہ اٹھانے کافیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت50لاکھ گھروں کی تعمیرکے لیے ن لیگ کے دورمیں مورٹگیج فنانسنگ کے لیے متعارف کرائی گئی ٹیکس پالیسی سے فائدہ اٹھانے کافیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے مورٹگیج فنانسنگ انڈسٹری قائم کی جائے گی اورسستے قرضوں کے اجراکاانتظام کرنے کے حوالے سے عالمی بینک کے تعاون سے اسٹیٹ بینک کی قائم کردہ پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی(پی ایم آر سی)کوفعال بنایاجائے گا جونیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے ساتھ مل کرمکانات کی تعمیر کے حوالے سے سستے قرضوں کی فراہمی کے لیے میکنزم وضع کرے گی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔