لگژری ہاؤس ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

صالح مغل  ہفتہ 13 اکتوبر 2018
ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے آئندہ ہفتے نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کافیصلہ کرلیا۔ فوٹو : فائل

ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے آئندہ ہفتے نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کافیصلہ کرلیا۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی: لگژری ہاؤس ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لگژری ہاوس ٹیکس وصولی کے معاملے پرایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنڑول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اورلگژری ہاؤس ٹیکس کے زمرے میں آنیوالی بااثرشخصیات کے مابین ٹھن گئی۔

واجبات وصولیوں کیلئے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت جاری کئے گئے نوٹس قبل ازگرفتاری کے باوجود بھی نادہندگان نے تقریباًایک کروڑ روپے کے واجبات ادا نہ کئے، ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے آئندہ ہفتے نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کافیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔