چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلیے بھرپور تیار ہیں، چین

بزنس رپورٹر  ہفتہ 13 اکتوبر 2018
2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے کاروباری معاہدے طے پا گئے، نمائش میں 26 ہزار افراد کی شرکت۔ فوٹو: فائل

2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے کاروباری معاہدے طے پا گئے، نمائش میں 26 ہزار افراد کی شرکت۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ہونانی محکمہ تجارت کے نائب صدر ووڈینگو نے کہا ہے کہ چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلیے چین بھرپور تعاون کیلیے تیار ہے۔

پہلی 3 روزہ بین الاقوامی ہونان کموڈٹی ایشیا اور آفس سپلائز، اسٹیشنری اینڈ ایجوکیشن نمائش میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے کاروباری معاہدے طے پا گئے۔

جدید چین کے بانی رہنما ’’ماؤ زے تنگ‘‘ کے صوبے سے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا ہے، نمائش کے دوران ہونانی محکمہ تجارت کے نائب صدر ووڈینگو نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلیے چین بھرپور تعاون کیلیے تیار ہے۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہونان کے نائب چیئرمین یانگ گوانگ لینگ نے کہا کہ ہونان پاکستان کو پانی اور بجلی کے جدید میٹر بھی فراہم کر سکتا ہے، ای کامرس گیٹ وے کے تحت پہلی 3 روزہ بین الاقوامی ہونان کموڈٹی ایشیا اور آفس سپلائز، اسٹیشنری اینڈ ایجوکیشن نمائش میں26 ہزار افراد نے شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔