مظفر گڑھ میں 2 ویگنوں میں خوفناک تصادم، 7 مسافر جاں بحق

نمائندگان ایکسپریس  ہفتہ 13 اکتوبر 2018
18 زخمی نشتر اسپتال منتقل، 7 کی حالت نازک، حادثے کے بعد جائے وقوع پر کئی گھنٹے ٹریفک معطل رہی۔ فوٹو : فائل

18 زخمی نشتر اسپتال منتقل، 7 کی حالت نازک، حادثے کے بعد جائے وقوع پر کئی گھنٹے ٹریفک معطل رہی۔ فوٹو : فائل

مظفر گڑھ / کوٹ ادو / ملتان:  مظفر گڑھ کے قریب 2 تیز رفتار ویگنوں میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

مظفر گڑھ کے علاقے محمود کوٹ روڈ جادے والہ پر مزار موسیٰ کے قریب کوٹ ادو سے ملتان جانیوالی وین سامنے سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی جس سے دونوں ویگنوں کے 7 مسافر جاں بحق اور 40 کے قریب زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثہ کے بعد قیامت صغریٰ کے مناظر تھے، سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جاں بحق افراد میں غلام عباس، صابر چانڈیہ، غلام اکبر، باسط لغاری، ایڈگر انور اور ایک نامعلوم شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔