- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس جاری
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
بھارت کی توانائی سیکٹر میں تعاون بڑھانے کیلئے دلچسپی خوش آئند ہے، شہباز شریف
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کے توانائی سیکٹر میں تعاون بڑھانے کے لئے دلچسپی خوش آئند ہے، پاکستانی ماہرین کا وفد جلد بھارت کا دورہ کرے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے بھارت کے بجلی اور گیس سیکٹر کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی شیر علی خان، چیف سیکریٹری، سابق نگران وفاقی وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک، سیکریٹری خزانہ، متعلقہ حکام، بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال بگلے، جوائنٹ سیکریٹری وزارت بجلی مسز ریٹا اچاریہ، جوائنٹ سیکریٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس پی کے سنگھ، پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ ، جی اے آئی ایل کے نمائندوں اور دیگر ماہرین نے شرکت کی، اجلاس کے دوران امرتسر سے لاہور تک بجلی کی فراہمی کے لئے ٹرانسمیشن لائن اور جالندھر سے جلو تک گیس پائپ لائن بچھانے کے مجوزہ منصوبے کا جائزہ لیا گیا، بھارتی وفد نے وزیراعلیٰ کو بجلی کی ٹرانسمیشن لائن اور گیس پائپ لائن بچھانے کے مجوزہ منصوبے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توانائی کی شدید کمی کا سامنا ہے، توانائی بحران کے باعث معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، دونوں ملک تجارتی، اقتصادی اور معاشی تعلقات کو فروغ دے کر آگے بڑھ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مفید معاشی تعلقات کا فائدہ عوام کو پہنچے گا، دونوں ملکوں کو پرامن ہمسایوں کی طرح رہنا ہے، مفید اور قابل عمل تجاویز کو وزیراعظم کے سامنے پیش کروں گا۔
انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال بگلے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری انداز میں پرامن انتقال اقتدار ہوا، بھارتی قیادت نے نئی حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔