’’ڈرٹی پکچر‘‘ جیسی ایک اور فلم کرنے کے لئے پوری طرح تیارہوں، ودیا بالن

ویب ڈیسک  منگل 11 جون 2013
فلم ’’گھن چکر‘‘ میں بھی ان کے رول کو بولڈ قرار دیا جا سکتا ہے،ودیا بالن۔ فوٹو:پبلسٹی

فلم ’’گھن چکر‘‘ میں بھی ان کے رول کو بولڈ قرار دیا جا سکتا ہے،ودیا بالن۔ فوٹو:پبلسٹی

ممبئی: بالی ووڈ  اداکارہ ودیا  بالن کا کہنا ہے کہ شادی  سے ان کے کیرئیر یا کرداروں کے انتخاب پر کوئی  تبدیلی نہیں آئی  اور مستقبل میں بھی وہ اپنی مرضی کے رول چننے میں آزاد ہیں۔

ڈرٹی پکچرز سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ دیا بالن نے اس تاثر کی نفی کی کہ شادی کے بعد اداکارہ کی پروفیشنل زندگی ختم ہوجاتی ہے، ودیا کا کہنا تھا کہ میں ’ڈرٹی پکچرز‘ جیسی ایک اور فلم کرنے کے لئے پوری طرح تیار اور ایکساٹیڈ ہوں اور جیسے ہی ایسا کوئی رول ملا کرنے میں دیر نہیں لگائوں گی، ودیا بالن نے کہا کہ آنے والی فلم ’’گھن چکر‘‘ میں بھی ان کے رول کو بولڈ قرار دیا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا  کہ چاہے کچھ  بھی ہووہ اکاری کو نہیں چھوڑ سکتیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔