بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی،شاہینوں کی آمد سے پہلے ہی فرار

ویب ڈیسک  منگل 11 جون 2013
ائیر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر پائلٹ سے آنے کی وجہ پوچھی لیکن بھارتی طیاروں کے پائلٹ نے کوئی جواب نہ دیا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

ائیر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر پائلٹ سے آنے کی وجہ پوچھی لیکن بھارتی طیاروں کے پائلٹ نے کوئی جواب نہ دیا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

لاہور: بھارتی جنگی طیارے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوگئے تاہم شاہینوں کی آمد سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔

پاک فضائیہ کے مطابق منگل کی صبح 10 بج کر 41 منٹ پر 2 بھارتی طیارے 3 ناٹیکل میل تک پاکستانی حدود کے اندر گھس آئے اور ہیڈ سلیمانکی کے قریب فاضل کہ سیکٹر میں 2 منٹ تک پرواز کرتے رہے، ائیر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر طیاروں کی آمد کے بارے میں پاک فضائیہ کو اطلاع دی اور بھارتی طیاروں سے رابطہ کرکے  آنے کی وجہ پوچھی لیکن طیاروں کے پائلٹ نے کوئی جواب نہ دیا۔ پاک فضائیہ نے فوری طور پر دو طیارے روانہ کئے تاہم متعلقہ سیکٹر پر پہنچنے سے پہلے ہی بھارتی طیاروں نے راہ فرار اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت دفاع بھارتی طیوروں کی خلاف ورزی کے سلسلے میں تحریری رپورٹ تیار کررہی ہے جو آئندہ ایک دو روز میں وزارت خارجہ کے سپرد کردی جائے گی جس کے تحت پاکستان اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق بھارت سے احتجاج کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔