سعودی صحرا کی سلگھتی دھوپ میں گاڑی خراب ہونے پرپیدل چلنے والا پاکستانی جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 11 جون 2013
صحرا کی سلگھتی دھوپ میں سفر کرنے کے بعد پاکستانی شخص  مسجد پہنچا جہاں پانی پینے کے بعدبیہوش ہو گیا فوٹو: ایکسپریس نیوز

صحرا کی سلگھتی دھوپ میں سفر کرنے کے بعد پاکستانی شخص مسجد پہنچا جہاں پانی پینے کے بعدبیہوش ہو گیا فوٹو: ایکسپریس نیوز

ریاض: سعودی عرب میں پاکستانی شخص گاڑی خراب ہونے کے باعث 40 کلومیٹر تک صحرا کی سلگھتی دھوپ میں پیدل سفر کرنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے کے گاؤں املاج سے ایک پاکستانی شہری کے سفر کے دوران اس کی گاڑی خراب ہو گئی۔ کسی قسم کی مدد نہ ملنے پر اس نے پیدل ہی اپنا سفر شروع کیا اور 40 کلومیٹر تک صحرا کی سلگھتی دھوپ میں سفر کرنے کے بعد وہ ایک مسجد پہنچا جہاں پانی پینے کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔