این اے 124 سے پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اکتوبر 2018
غلام محی الدین کے خلاف مقدمے میں 13/20/65، 188 اور 183 الیکشن ایکٹ شامل کی گئی ہیں (فوٹو: فائل)

غلام محی الدین کے خلاف مقدمے میں 13/20/65، 188 اور 183 الیکشن ایکٹ شامل کی گئی ہیں (فوٹو: فائل)

لاہور: انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر حلقہ این اے 124 سے تحریک انصاف کے امیدوار محی الدین دیوان اور ان کے محافظوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے تحریک انصاف کے امیدوار محی الدین دیوان اور ان کے محافظوں کے خلاف اسلحے کی نمائش پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں الیکشن کمیشن کے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کی دفعات درج کی گئی ہیں۔ مقدمے میں 13/20/65، 188 اور 183 الیکشن ایکٹ شامل ہیں۔

محی الدین دیوان اور ان کے محافظوں کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں  درج ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے کارنر میٹنگ کے دوران اپنے 4 گارڈز کے ساتھ اسلحہ لہرایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔