جناح اسپتال میں 8دن بعد مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم

اسٹاف رپورٹر  بدھ 12 جون 2013
منگل کو اسپتال کھلا رہا اورکسی بھی گروپ نے کوئی ہلڑبازی نہیں کی تاہم ضلعی انتظامیہ ممکنہ گڑبڑکرنے والوں سے نمٹنے کیلیے تیار رہی. فوٹو: فائل

منگل کو اسپتال کھلا رہا اورکسی بھی گروپ نے کوئی ہلڑبازی نہیں کی تاہم ضلعی انتظامیہ ممکنہ گڑبڑکرنے والوں سے نمٹنے کیلیے تیار رہی. فوٹو: فائل

کراچی:  جناح اسپتال میں 8روزہ احتجاج کے بعد مریضوںکوکل سے طبی سہولت فراہم کردی گئی ۔

منگل کو اسپتال کھلا رہا اورکسی بھی گروپ نے کوئی ہلڑبازی نہیں کی تاہم ضلعی انتظامیہ ممکنہ گڑبڑکرنے والوں سے نمٹنے کیلیے تیار رہی، دوسری جانب سے جناح اسپتال کے بارے میں انکوائری کمیٹی کا اجلاس منگل کو بھی ہواجس میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور دیگر ڈاکٹروں کے بیانات قلمبندکیے گئے، منگل کو جناح اسپتال میں معمول کے مطابق مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی تمام اوپی ڈیزکھلی رہیں ،شعبہ حادثات سمیت دیگر تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کرتے رہے، آپریشنز کیے گئے اورکسی بھی ڈاکٹرزنے کوئی ہڑتال یا احتجاج نہیں کیا۔

جس کی وجہ سے اسپتال میں 8 یوم بعد عملے نے معمول کے مطابق اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دیے اور مریضوں کو طبی امدادفراہم کی گئی،منگل کی صبح ہی سے نئی انتظامیہ نے دفتری امور انجام دیے، دوسری جانب اسپتال میں ہڑتال اور ڈاکٹروں پر تشدد سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے شروع کی جانے والی انکوائری میں منگل کو ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مختلف نمائندوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے ، اسپتال کی تمام صورتحال سے انکوائری کمیٹی کے ارکان کو آگاہ کیا اوربتایا کہ بعض اہم دستاویزات اسپتال کے ریکارڈ سے غائب کردی گئی ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔