سلیم جاوید اورعلی حیدر کل دوحہ میں پرفارم کرینگے

عمیر علی انجم  بدھ 12 جون 2013
پاکستانی فنکاروں کو بیرون ملک پسند کیا جاتا ہے،اعزاز کی بات ہے ،گلوکاروں کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

پاکستانی فنکاروں کو بیرون ملک پسند کیا جاتا ہے،اعزاز کی بات ہے ،گلوکاروں کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

کراچی: معروف گلوکارسلیم جاویداورعلی حیدرقطرروانہ ہوگئے ،دونوں گلوکارعرصے بعد ایک ساتھ پرفارم کرینگے ۔

گلوکارسلیم جاویداورعلی حیدر 13 جون کودوحہ میں پرفارم کرینگے ،روانگی سے قبل ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستانی گلوکاروں کاکہنا تھا کہ پاکستان سے باہرہمارے فنکاروں کے کام کوپسندکیاجاتاہے اور ہمارے کام کی پذیرائی ہوتی ہے یہ ہمارے لیے اعزازکی بات ہے، سلیم جاویدنے بتایاکہ مجھے جب اس شوکے لیے فون آیااورمجھے بتایاگیاکہ علی حیدرمیرے ساتھ پرفارم کررہے ہیں توخوشی ہوئی علی ایک اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے فنکاربھی ہیں۔

جب کہ علی حیدرکاکہنا تھا کہ پاکستان کے چندبڑے فنکاروں میں سلیم جاوید کا شمار ہوتا ہے ہماراایک ساتھ بیرون ملک پرفارم کرنابڑی اچیومنٹ ہے انھوں نے کہاکہ اگرپاکستان میں بھی حالات اپنی ڈگرپہ آجائیں اوردہشت گردی کے واقعات میں کمی آجائے توپاکستان میں  بھی باقاعدہ شوزہونے  لگیں گے ہماری عوام ہمیں لائیوسنناچاہتے ہیں ۔واضح رہے گلوکارسلیم جاوید 13جون کودوحہ میں پرفارم کرنے کے بعدعمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہونگے جہاں سے 20جون کوپاکستان لوٹیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔