سلمان اور رنبیر کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں،سنی لیون

نیٹ نیوز  بدھ 12 جون 2013
پہلی فلم تو ناکام رہی لیکن میڈیا نے توجہ دی اور محنت کرکے حوصلے کے ساتھ کام کرتی رہی، سنی لیون فوٹو: فائل

پہلی فلم تو ناکام رہی لیکن میڈیا نے توجہ دی اور محنت کرکے حوصلے کے ساتھ کام کرتی رہی، سنی لیون فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ نئی فلم میں سلمان خان اور رنبیر کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

’جسم ٹو‘ میں بطور اداکارہ کیرئیر کا آغاز کرنیوالی سنی لیون نے بتایا کہ پہلی فلم تو ناکام رہی لیکن میڈیا نے توجہ دی اور محنت کرکے حوصلے کے ساتھ کام کرتی رہی اور آگے بڑھ رہی ہوں ۔واضح رہے کہ سنی لیون بھارت میں سب سے پہلے ٹی وی ریئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔ اس شو میں حصہ لینے کے بعد بالی وڈ کے کئی پرڈیوسرز نے ان سے رابطہ کیا تھا۔

سنی لیون نے پرڈیوسر ایکتا کپور کی فلم ’راگنی ایم ایم ایس‘ میں اور ’شوٹ ایٹ وڈالا‘میں پرفارم کیا ۔انھوں نے بتایا ’مجھے اس انڈسٹری میں آئے ہوئے ایک سال ہوگیا ہے۔ مجھے یہاں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ مجھے رنبیر اور سلمان خان دونوں ہی بہت پسند ہیں۔ مجھے سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ بے حد پسند آئی تھی۔ آئٹم سانگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا ’مجھے اس نغمے کی شوٹنگ سے پہلے بہت ڈر لگ رہا تھا۔ لیکن جان ابراہم اور تشار کپور نے میری بے حد حوصلہ افزائی کی اور انھی کی وجہ سے میں یہ آئٹم سانگ کر پائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔