فیس بک اکاؤنٹ سے ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کا آسان طریقہ

ویب ڈیسک  پير 15 اکتوبر 2018
فیس بک نے کروڑوں صارفین کی معلومات چوری ہونے کے بعد ڈیٹا چوری کی آگاہی کیلیے ایک پیج بنایا ہے (فوٹو: فائل)

فیس بک نے کروڑوں صارفین کی معلومات چوری ہونے کے بعد ڈیٹا چوری کی آگاہی کیلیے ایک پیج بنایا ہے (فوٹو: فائل)

 لندن: اب سے دو ہفتوں قبل فیس بک نے باقاعدہ اعتراف کیا تھا کہ اس کے تین کروڑ صارفین کے ڈیٹا کا کچھ حصہ ہیکرز نے دیکھا یا چرایا ہے۔ اس کے بعد سے اب تک فیس بک کی سیکیورٹی پر بہت سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ اگرآپ اس بارے میں فکر مند ہیں تو آپ بھی اپنی معلومات کے متعلق یہاں سے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔

پہلے اس لنک کے ذریعے فیس بک ہیلپ سینٹر پرجائیں جس کے لیے فیس بک پر لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

https://www.facebook.com/help/securitynotice?ref=sec

اب اسکرول کرکے نیچے کی جانب آئیں جہاں یہ جملہ تحریر ہے:

“Is my Facebook account impacted by this security issue”

یہاں آپ کو ہلکے نیلے رنگ میں ایک تحریر نظر آئے گی اور ڈیٹا چوری نہ ہونے کے صورت میں یہ لکھا دکھائی دے گا۔

اب اگر آپ کا ڈیٹا کسی طرح بلا اجازت چوری یا استعمال ہوا ہے تو اس طرح کی تحریر دکھائی دے گی:

یہاں آپ کو یس اور نو آپشن بھی ملے گا اور یس کی صورت میں آپ جان سکیں گے کہ آیا آپ ان تین کروڑ افراد میں شامل ہیں جن کے اکاؤنٹ پر نقب لگی ہے، یا ان ڈیڑھ کروڑ افراد میں ہیں جن کے ای میل اور فون نمبر چرائے گئے ہیں، یا ان ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد میں سے ہیں جن کے نام، مقام، گھر، تاریخِ پیدائش، ازواجی تعلق اور دیگر معلومات اڑائی گئی ہیں۔

ڈیٹا چوری ہونے کی صورت میں کیا کیا جائے؟

اس ضمن میں زیادہ فکرمند ہوکر پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیل بدلنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس صورت میں ڈیٹا پر حملے اور اس کے بعد بینک اکاؤنٹ یا کریڈٹ کارڈ سے رقم چرانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تاہم اسپیم کال، ای میل اور اسپیم پیغامات پر نظر رکھیں کیونکہ ان کی بھرمار ہوسکتی ہے، ہیکرز یہ ڈیٹا مختلف کمپنیوں کو فروخت کرسکتے ہیں۔

فشنگ سے بچیں جس میں ای میل کے ذریعے آپ کو آن لائن اکاؤنٹس یا بینک کے جعلی پیجز پر جانے کا کہا جاسکتا ہے۔ وہاں مزید ڈیٹا لے کر اس سے رقم اینٹھی جاسکتی ہے اس ضمن میں بہت محتاط رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔