الیکشن کمیشن نے سعد رفیق کے نتائج سے قبل جیت کے اعلان کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  اتوار 14 اکتوبر 2018
میرے بیان کی بجائے الیکشن کمیشن اپنے نظام میں خرابی کا نوٹس لے، سعد رفیق (فوٹو: فائل)

میرے بیان کی بجائے الیکشن کمیشن اپنے نظام میں خرابی کا نوٹس لے، سعد رفیق (فوٹو: فائل)

 لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 131 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعد رفیق کے مکمل نتائج آنے سے قبل جیت کے اعلان کا نوٹس لے لیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے حلقے این اے 131 کے حتمی نتائج آنے سے قبل ہی اپنی جیت کا اعلان کردیا جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کسی امیدوار کو حق نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے آئینی فرائض میں مداخلت کرے جب کہ الیکشن کمیشن کے امور میں امیدوار یا سیاسی جماعت کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 کے مکمل نتائج آنے سے قبل اپنی فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بار سینہ زوری چلے گی نہ دھاندلی جب کہ نتائج تبدیل کرنےکی کوشش کی گئی توسخت احتجاج کروں گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔