پاکستان سے میچ کو بھی یکساں اہم خیال کرتے ہیں، بھارتی کپتان دھونی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 12 جون 2013
ویسٹ انڈیز نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل پیش کیا، دھونی  فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل پیش کیا، دھونی فوٹو: فائل

لندن: ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کپتان دھونی نے پاکستان سے اپنے اگلے میچ کے بارے میں سوال پر کہا کہ ہماری ٹیم ہر مقابلے کو اہم سمجھ کر کھیلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچ جانے کے باوجود ہم لیگ میں روایتی حریف کیخلاف اپنے آخری میچ میں ان شعبوں میں بہتری لانا چاہیں گے جہاں ہمیں یہ درکار ہے، انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل پیش کیا، انھوں نے اچھا آغاز کیا، ہمیں لگ رہا تھا کہ وہ 280 کا ٹوٹل بنالیں گے، تاہم ہمارے بولرز نے ان کے آگے پل باندھ دیا، جڈیجا نے عمدہ کھیل پیش کیا، اسی طرح دھون نے عمدہ اننگز کھیلی، روہت نے چیلنج قبول کرتے ہوئے اننگز کی شروعات کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔