ننگرہار لیپرڈز کیخلاف شاہد آفریدی کی عمدہ پرفارمنس

اسپورٹس ڈیسک  پير 15 اکتوبر 2018
شاہد آفریدی نے دو وکٹیں لینے کے ساتھ 3 شاندار کیچز بھی تھامے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

شاہد آفریدی نے دو وکٹیں لینے کے ساتھ 3 شاندار کیچز بھی تھامے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

شارجہ: ننگرہار لیپرڈز کے خلاف میچ میں شاہد آفریدی نے فیلڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹیں لینے کے ساتھ 3 شاندار کیچز بھی تھامے۔

افغانستان پریمیئر لیگ میں پکتیا پینتھرز نے ننگرہار لیپرڈز کے خلاف میچ میں شاہد آفریدی نے فیلڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹیں لینے کے ساتھ 3 شاندار کیچز بھی تھامے، جس کی وجہ سے حریف ننگر ہار لیپرڈز کی ٹیم 126 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں بلخ لیجنڈز نے کابل زوانن کو 21 رنز سے مات دے دی، فاتح سائیڈ نے کرس گیل کے 80 رنز کی بدولت 6 وکٹ پر 244 رنز بنائے، درویش رسولی نے 50 اور موناویرا نے 46 رنز بنائے، فرید احمد نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں کابل کی ٹیم 7 وکٹ پر 223 رنز بناپائی، حضرت اللہ زازئی نے 62 رنز بنائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔