- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم نے کراچی حقوق کے حصول کیلیے دھرنے کی کال دے دی
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیار شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
لیاری پی پی کا قلعہ ہوگا لیکن مجرموں کی پشت پناہی نہ کی جائے، سبزواری

دیہی اور شہری کی تفریق ہم نے نہیں بنائی، یہ سوال کوٹا سسٹم بنانے والوں سے پوچھا جائے فوٹو: فائل
کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ لیاری پیپلز پارٹی کا قلعہ ہوگا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجرموں کی پشت پناہی کرکے کراچی کی معیشت کو تباہ کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں کراچی کے لیے 650 میگاواٹ بجلی کم کی گئی لیکن انھوں نے اعتراض نہیں کیا۔منگل کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ لیاری میں لاکھوں لوگ محصور ہیں ۔ وہاںراکٹوں اور ہینڈ گرینیڈ کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ مجرم کسی کے ساتھ نہیں ہوتا ،سیاسی وابستگی، زبان یا علاقے کی بنیاد پر مجرموں کے خلاف کارروائی نہ روکی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ امن و امان کی ذمے دار حکومت ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ اگر کالعدم تنظیم کے عشائیے میں جائیں گے تو قانون کا نفاذ کیسے ہوگا؟۔
ایک سوال کے جواب میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دیہی اور شہری کی تفریق ہم نے نہیں بنائی، یہ سوال کوٹہ سسٹم بنانے والوں سے پوچھا جائے۔ متحدہ اپوزیشن کیلیے فنکشنل لیگ کے امتیاز شیخ نے رابطہ کیا تھا ۔ ہم چاہتے ہیں کہ مشترکہ اپوزیشن بنائیں اور عوامی ایشوز کو اسمبلی میں اٹھائیں ۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن سب کیلیے چیلنج ہے ایم کیو ایم ہر طرح کے تعاون کیلیے تیار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔