برطانوی شاہی محل میں ننھے مہمان کی آمد متوقع

ویب ڈیسک  پير 15 اکتوبر 2018
شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن مارکل 19 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ فوٹو : ٹویٹر

شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن مارکل 19 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ فوٹو : ٹویٹر

 لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن مارکل کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

برطانوی شاہی محل اب جلد ایک ننھے مہمان کی قلقاریوں سے گونجنے والا ہے کیوں کہ شاہی خاندان میں ایک نئے فرد کا اضافہ متوقع ہے۔ رواں برس 19 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہزادہ ہیری اور شہزادی میگن مارکل جلد والدین بننے والے ہیں۔

ٹویٹر پر شاہی خاندان کے آفیشل اکاؤنٹ سے شہزادی میگھن مارکل کے امید سے ہونے کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ اُن کے گھر بچے کی پیدائش آئندہ برس مئی یا جون میں متوقع ہے۔

اس حوالے سے خوش ہونے والے مداحوں نے دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔ شاہی محل کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : برطانوی شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج میں منسلک

شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن مارکل نے شادی سے اب تک مداحوں کی جانب سے حوصلہ اور ہمت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس محبت اور پیار کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اس وقت آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر ہیں اور شادی کے بعد شاہی جوڑے کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ جوڑے کو اپنے پہلے سرکاری دورے میں قدرت کے سب سے بڑے تحفے کی خوشخبری ملی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔