سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ 6 حلقوں کے نتائج تبدیل کرسکتے ہیں

ویب ڈیسک  پير 15 اکتوبر 2018
 ضمنی انتخابات کے لیے 7 ہزار 364 اوورسیز ووٹرز نے خود کو رجسٹرڈ کرایا

ضمنی انتخابات کے لیے 7 ہزار 364 اوورسیز ووٹرز نے خود کو رجسٹرڈ کرایا

 اسلام آباد: اوورسیز ووٹرز کے کاسٹ کئے گئے ووٹ کی اہمیت بڑھ گئی اور سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ 6 حلقوں میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے 7 ہزار 364 اوورسیز ووٹرز نے خود کو رجسٹرڈ کرایا جس میں سے 6233 نے ووٹ کاسٹ کیے۔ الیکشن کمیشن کل انٹرنیٹ ووٹوں کا حتمی نتائج میں شمولیت کا فیصلہ کرے گا، انٹرنیٹ ووٹس کی الیکشن کمیشن سے منظوری کی صورت میں آئی ووٹنگ کے نتائج کو متعلقہ حلقوں کے آر اوز کو بھیجے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو دھچکا

قومی اسمبلی کی ایک، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 3 اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر جیت کا مارجن بہت کم ہے جس میں اگر سمندر پار مقیم پاکستانی ووٹرز کے ووٹ شامل کرلیے جائیں تو یہاں نتائج تبدیل ہوسکتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سمندر پار پاکستانیوں کا حق رائے دہی

این اے 60 میں جیت کا مارجن تقریب 600 کے قریب ہے، اس کے علاوہ پی کے 7 سوات میں جیت کا مارجن 600 ، اور پی کے 53 مردان میں جیت کا مارجن صرف 36 ووٹ کا ہے، پی کے 3 سوات میں جیت کا مارجن 800 ، پی پی 27 جہلم میں 600 ووٹوں سے برتری ہے، اسی طرح پی پی 3 اٹک میں جیت کا مارجن 200 ووٹوں کے قریب ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔