پرینیتی چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 12 جون 2013
چوٹ اس قدر شدید تھی کہ پرینیتی چوپڑا کی آنکھ کے قریب سے خون بہنے لگا اور پورا چہرہ نیلا پڑ گیا۔ فوٹو پبلیسٹی

چوٹ اس قدر شدید تھی کہ پرینیتی چوپڑا کی آنکھ کے قریب سے خون بہنے لگا اور پورا چہرہ نیلا پڑ گیا۔ فوٹو پبلیسٹی

ممبئی: بالی ووڈ کی  ہیروئن پرینیتی چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔

عشق زادے جیسی فلم سے شہرت کی بلندیوں تک پہچنے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلم “ہنسی تو پھنسی” کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران کیمرے سے ٹکڑا کر شدید زخمی ہوگئیں، چوٹ اس قدر شدید تھی کہ ان کی آنکھ کے قریب سے خون بہنے لگا اور پورا چہرہ نیلا پڑ گیا، تاہم پرینیتی چوپڑا نے اس کے باوجود شوٹنگ جاری رکھی اور شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔