ٹیسٹ رینکنگ؛ اظہر علی ایک درجہ ترقی پاکر 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 16 اکتوبر 2018
پاکستان  بدستور ساتویں نمبر ہے۔ فوٹوفائل

پاکستان بدستور ساتویں نمبر ہے۔ فوٹوفائل

 دبئی:  ٹیسٹ رینکنگ میں اظہر علی ایک درجہ ترقی پاکر 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ایک درجہ بہتری سے یاسرشاہ کی ٹاپ 20 میں واپسی ہوئی۔

یاسرشاہ 20 واں نمبر سنبھال چکے جبکہ ایک درجہ خسارے نے محمد عباس کو 14 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔ ادھر ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو سیریز میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے نوجوان بھارتی بیٹسمین پرتھوی شا کی رینکنگ میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے پہلے میچ میں سنچری جڑنے کی بدولت بیٹسمین رینکنگ میں 73 ویں نمبر پر انٹری دی تھی، اب دوسرے مقابلے میں 70 اور ناٹ آؤٹ 33 رنز بناکر ایک ساتھ 13 درجے ترقی پائی ہے۔ اسی طرح 92 رنز کی اننگز کھیلنے والے ریشابھ پانٹ  بھی 23 درجے ترقی پاکر 62 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

انھوں نے اس سیریز کا آغاز 111 ویں پوزیشن سے کیا تھا۔ بولرز میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر ٹاپ 10میں پہنچ گئے۔ اس کامیابی کی بدولت ٹاپ پر موجود بھارت کو ایک پوائنٹ ملا جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کو ایک ہی پوائنٹ کی کٹوتی برداشت کرنا پڑی۔ پاکستان  بدستور ساتویں نمبر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔