پاکستانی ٹیم کو 2016 کے بعد یواے ای میں پہلی فتح کی تلاش

اسپورٹس ڈیسک  منگل 16 اکتوبر 2018
پاکستانی ٹیم کو 2016کے بعد یواے ای میں پہلی فتح کی تلاش
 فوٹو:فائل

پاکستانی ٹیم کو 2016کے بعد یواے ای میں پہلی فتح کی تلاش فوٹو:فائل

ابو ظبی:  پاکستان کو 2016 کے بعد یواے ای میں پہلی فتح کی تلاش ہے۔

ویسٹ انڈیز سے ایک میچ جیتنے کے بعد دوسرے میں ناکامی کا منہ دیکھنے والے گرین کیپس نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف سیریز کے دونوں میچز میں شکست کھائی تھی، اب دبئی میں مقابلہ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان ابوظبی میں فتوحات کا قحط ختم کرنے کا خواہاں ہوگا۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کے قیادت سنبھالنے سے قبل پاکستان نے یواے ای میں24 ٹیسٹ میں سے 13 جیتے اور 4 ہارے لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔