پنجاب خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے جاں بحق ، صوبے بھرمیں تعداد 153 ہو گئی

ویب ڈیسک  بدھ 12 جون 2013
بہاولپور اور بہاولنگر کے سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج 2 بچے خسرہ کے باعث دم توڑ گئے فوٹو: آن لائن

بہاولپور اور بہاولنگر کے سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج 2 بچے خسرہ کے باعث دم توڑ گئے فوٹو: آن لائن

لاہور:  پنجاب میں مزید 2 ننھے پھول خسرہ کے باعث مرجھا گئے جبکہ صوبے میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 153 ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولپور اور بہاولنگر کے سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج 2 بچے خسرہ کے باعث دم توڑ گئے جبکہ صوبےمیں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 153 ہو گئی ، محکمہ صحت پنجاب کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے 208 نئے مریض لائے گئے جن میں سے 49 کو لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں لایا گیا،جنوری سے اب تک پنجاب بھر میں خسرہ کےمریضوں کی تعداد 70 ہزار 254 ہوگئی  جبکہ لاہور میں 5 ہزار 88 بچے خسرہ کا شکار ہوچکے ہیں۔

واضح رہے لاہورہائی کورٹ نےگزشتہ روزاپنے حکم میں کہا تھا کہ خسرہ سےاب کوئی بچہ ہلاک ہوا تو وزیراعلیٰ تک جو بھی ذمہ دارہوگا اس کےخلاف کارروائی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔