182ارب کے اضافی ٹیکس لگانے کی سمری منظور

ارشاد انصاری  منگل 16 اکتوبر 2018
لاء ڈویژن نے40ارب کے ٹیکس ریلیف کے مسودے کی بھی توثیق کردی
فوٹو: سوشل میڈیا

لاء ڈویژن نے40ارب کے ٹیکس ریلیف کے مسودے کی بھی توثیق کردی فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد: لاء ڈویژن نے حکومت کی جانب سے182ارب روپے اضافی ٹیکس عائدکرنے اور40ارب روپے کی ٹیکس ریلیف دینے کیلئے سمری کی توثیق کردی جس کاجلد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں اضافہ کیلئے  ایس آر اوزکے مسودے  توثیق کیلئے لاء ڈویژن کوبھجوائے تھے۔ چونکہ ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کااختیار فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پاس ہے  اس کیلئے فنانس بل کے ذریعے پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مجوزہ ایس آراوزکے ذریعے تقریباً چھ ہزاراشیاء پرعائد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی دوسے بڑھاکر تین فیصد کئے جانے کا امکان ہے جس سے ایف بی آر کو پچاس ارب روپے سے زائد کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔ ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی  کی مد میں ایف بی آر کوحاصل ہونے والا ریونیو 130 ارب روپے  ہوجائے گا جو پہلے 80  ارب تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔