10گرام سونے کی قیمت میں343روپے اضافہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 16 اکتوبر 2018
 فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 830روپے پر مستحکم رہی فوٹو: فائل

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 830روپے پر مستحکم رہی فوٹو: فائل

 کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13ڈالر کے اضافے سے 1231ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کوفی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،فیصل آباد ،لاہور ،اسلام آباد ،راولپنڈی ،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر61700 روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 52898روپے ہوگئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 830روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت711 روپے59پیسے روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔