فیصل آباد میں بجلی کے ستائے افراد پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  بدھ 12 جون 2013
شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے حکومت ان پر طاقت کا استعمال کررہی ہے،عمران خان  فوٹو: فائل

شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے حکومت ان پر طاقت کا استعمال کررہی ہے،عمران خان فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کےخلاف مظاہرین پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کا استعمال اور گھروں میں گھس کر پولیس تشددناقابل قبول ہے۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے حکومت ان پر طاقت کا استعمال کررہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے حکومت کو اپنے مسائل حل کرنے کے لئے منتخب کیا تھا نا کہ ان پر طاقت کے استعمال اور مسائل میں اضافے کے لئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔