عالمی بینک تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کیلئے 84 کروڑ ڈالرزفراہم کرے گا

حکومت عوام کو جلد از جلد بجلی کے بحران سے نجات دلانا چاہتی ہے، وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی خواجہ آصف


ویب ڈیسک June 12, 2013
تربیلا ڈیم کا چوتھا توسیعی منصوبہ چار سال میں مکمل ہو گا جس سے ایک ہزار 410 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی. فوٹو: فائل

عالمی بینک نے تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کے لیے 84 کروڑ ڈالرزفراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تربیلا ڈیم کا چوتھا توسیعی منصوبہ 4 سال میں مکمل ہو گا جس سے ایک ہزار 410 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، واپڈا، این ٹی ڈی سی اور مقامی بینک نے امداد کے لیے مشترکہ فارن اکاؤنٹ کھولنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں، اس موقع پروفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو جلد از جلد بجلی بحران سے نجات دلانا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں حکومت سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں