مراعات یافتہ طبقے اشرافیہ اور زرعی آمدنی پرٹیکس نہ لگا کرعوام پرظلم کیا گیا فاروق ستار

سیلز ٹیکس میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جس کے خلاف ہم آواز اٹھائیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار


ویب ڈیسک June 12, 2013
سیلز ٹیکس میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جس کے خلاف ہم آواز اٹھائیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حسب روایت بجٹ میں ملک کی معاشی بیماریوں کا روایتی علاج کیا گیا جب کہ مراعات یافتہ طبقے، اشرافیہ اور زرعی آمدنی پر ٹیکس نہ لگا کر عوام پر ظلم کیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ جس طرح پچھلے 65 سالوں سے بجٹ عوام پر تھوپے جارہے ہیں اس بار بھی اسی طرح کا روایتی اور اسٹیٹس کو کا بجٹ عوام پر تھوپا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے پہلے کہا گیا کہ ہم بجٹ خسارے کو کم کریں گے، ملک سے بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کریں گے لیکن بجٹ میں ایسے کوئی اقدام نہیں کئے گئے جس سے اس میں کم از کم کوئی کمی ہی واقع ہوسکے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بجٹ میں مراعات یافتہ طبقے، اشرافیہ اور زرعی آمدنی پر ٹیکس نہ لگا کر عوام پر ظلم پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے سیلز ٹیکس میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور مہنگائی میں مزید 5 فیصد اضافہ ہوگا جس کے خلاف ہم آواز اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹیکس دینے کے قابل 3 کروڑ افراد کو ٹیکس نیٹ ورک میں شامل کرنے کے لئے کوئی اسکیم متعارف نہیں کرائی گئی جس پر ایف بی آر اور نادرا سے جواب طلب کیا جانا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں