سابق قومی ویمن کرکٹر مرینہ اقبال نے کمنٹری باکس سنبھال لیا

میاں اصغر سلیمی  منگل 16 اکتوبر 2018
مرینہ اقبال 18 اکتوبر سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئن شپ کے دوران بطور کمنٹیٹر فرائض انجام دیں گی۔فوٹو:فائل

مرینہ اقبال 18 اکتوبر سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئن شپ کے دوران بطور کمنٹیٹر فرائض انجام دیں گی۔فوٹو:فائل

لاہور: سابق قومی خاتون کرکٹر مرینہ اقبال کرکٹ کے بعد اب کمنٹری کے جوہر دکھائیں گی۔

سابق ویمن کرکٹر مرینہ  اقبال پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 18 اکتوبر سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئن شپ کے دوران بطور کمنٹیٹر فرائض انجام دیں گی۔

یاد رہے کہ 31 سالہ مرینہ اقبال 36 ایک روزہ اور 42 ٹوئنٹی20 میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے دوران آئی سی سی چیمپئن شپ میں 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے ملائیشیا کے کنرارا اوول گراﺅنڈ میں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔