- غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار
- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
تاجروں کونیب سمیت کوئی ادارہ بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا، وزیراعظم کی یقین دہانی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ انہیں بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے وزیراعظم عمران خان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر وزیرخزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔
وفد نے وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ٹیکس گوشواروں میں ڈکلئیر شُدہ غیر ملکی اثاثوں کے بارے میں بھی نوٹس دے رہا ہے جب کہ نیب اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی تاجروں،صنعت کاروں اور کاروباری حضرات کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے وفد کی شکایات سننے کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ تاجروں و صنعتکاروں کو بلا جواز ہراساں نہیں کرے گا جب کہ ڈکلئیر کردہ غیر ملکی اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کو ایف آئی اے تنگ نہیں کرے گا، وزیراعظم نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔
یہ پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے بنائے گئے تمام پاور پلانٹس کا آڈٹ کرائیں گے، فواد چوہدری
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔