- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
دنیا بھر کے علماء خودکش حملوں کیخلاف فتویٰ دیں، صدر زرداری
مکتہ المکرمہ :صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو او آئی سی کے اجلاس میں تقریر سن رہے ہیں. فوٹو: پی پی آئی
مکۃ المکرمہ: صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں سے موثرانداز میں نمٹنے کیلیے اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے، شدت پسندی کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا، دنیا بھرکے علما کرام خود کش حملوں کیخلاف فتویٰ جاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے او آئی سی کے غیرمعمولی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران او آئی سی نے شام کی رکنیت معطل کر دی۔
صدر زرداری نے کہا کشمیر کامسئلہ دیرینہ ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیرکے منصفانہ اور پرامن حل کیلیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انھوں نے امید ظاہرکی کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کے مذاکرات نتیجہ خیزاور بامقصد ہونگے۔ انھوں نے کہا پاکستان افغان قیادت میں اورافغان عوام کے حمایت یافتہ مفاہمتی عمل کا حامی ہے ۔ پاکستان ایک آزاد اور قابل عمل فلسطینی ریاست کی تشکیل کا حامی ہے، انھوں نے شام میں تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ عیدالفطرکے دوران فائربندی کا اعلان کریں۔
انھوں نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کی بڑی پیمانے پر ہلاکتیں پاکستان کیلیے گہری تشویش کا باعث ہیں۔ انھوں نے او آئی سی کو تجویز کیا کہ وہ سربراہان مملکت و حکومت پرمشتمل خصوصی مشنز کومسلمانوں کو متاثر کرنے والے تنازعات کا شکار علاقوں میں بھجوائے۔ صدر نے دنیا بھرکے علما کرام سے اپیل کی کہ وہ خود کش حملوں کے خلاف فتویٰ جاری کریں اور ان قوتوںکے خلاف بھی جو ایسے حملوں کی حمایت کرتی ہیں۔
علاوہ ازیں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ شرکاء شام میں پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت اور او آئی سی میں شام کی رکنیت معطل کرنے پر متفق ہیں، امریکا نے او آئی سی کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ او آئی سی کے جنرل سیکریری احسان اوگلو کا کہنا تھا کہ یہ شامی حکومت کے لیے ایک سخت اور واضح پیغام ہے کہ اسلامی دنیا ایک ایسے نظام کو قبول نہیں کرسکتی جو اپنے ہی لوگوں کی جانیں لے اور ان کے خلاف بھاری ہتھیاروں، جنگی طیاروں اور ٹینکوں کا استعمال کرے۔ ایرانی وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
او آئی سی نے فیصلہ کیا کہ میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھایا جائیگا۔ اجلاس میں عالم اسلام میں جاری فتنہ وفساد اور خون خرابے کی کارروائیوں کی روک تھام ان ملکوں کی ذمے داری قرار دیا گیا۔ دریںاثناء او آئی سی کے بارے میں خصوصی امریکی سفیر بھارتی نژاد راشد حسین نے صدر زرداری سے ملاقات کی۔ بعد ازاں صدر زرداری نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی، نوافل بھی ادا کیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔