پاکستان کی مدد کے بغیر القاعدہ کو شکست نہیں ہوسکتی تھی، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک  منگل 16 اکتوبر 2018
پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن تک وہاں موجود رہے (فوٹو: فائل)

پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن تک وہاں موجود رہے (فوٹو: فائل)

لندن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کا شکریہ ادا کرے کیوں کہ القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مدد کے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی۔

لندن میں واقع وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے آپریشن سے دہشت گردوں کی کارروائیاں بہت کم ہوگئیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کیوں کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مدد کے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے بہت قربانیاں دیں، پاکستان اور خطے میں دیرپا امن کے لیے افغانستان میں امن ہونا بہت ضروری ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن آنے تک موجود رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔