وہاب ریاض اور عثمان صلاح الدین کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ

سلیم خالق  منگل 16 اکتوبر 2018
دونوں کھلاڑیوں کو قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی ہدایت دی جائے گی (فوٹو: فائل)

دونوں کھلاڑیوں کو قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی ہدایت دی جائے گی (فوٹو: فائل)

 کراچی: سلیکشن کمیٹی نے بالر وہاب ریاض اور عثمان صلاح الدین کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے پیسر وہاب ریاض اور بیٹسمین عثمان صلاح الدین کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا دونوں کھلاڑیوں کو ملک میں جاری قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی ہدایت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض نے آسٹریلیا سے سیریز کے لیے پہلے دبئی ٹیسٹ میں حصہ لیا مگر ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی۔ وہ دونوں اننگز میں ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ اسی وجہ سے انھیں ڈراپ کر کے ابوظبی ٹیسٹ میں میر حمزہ کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا اور عثمان صلاح الدین کو دونوں میچز میں نہیں کھلایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔