این ایچ اے کی 66 گاڑیاں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے میں نیلام

ویب ڈیسک  بدھ 17 اکتوبر 2018
ادارے نے 76 گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی تھیں جس میں سے 66 گاڑیاں فروخت ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

ادارے نے 76 گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی تھیں جس میں سے 66 گاڑیاں فروخت ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: این ایچ اے نے 66 گاڑیاں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے کے عوض نیلام کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی گاڑیوں کی نیلامی مکمل ہوگئی۔ ادارے نے 76 گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی تھیں جس میں سے 66 گاڑیاں فروخت ہوگئیں جن کے عوض 6 کروڑ 39 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔

فروخت ہونے والی 66 گاڑیوں میں 4 پراڈو ،4 ڈبل کیبن اور 2 ہائی ایس سمیت متعدد گاڑیاں شامل تھیں۔ رہ جانے والی دس گاڑیوں میں سے 8 گاڑیوں میں کسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی، ایک گاڑی کے کاغذات کلیئر نہیں تھے اور ایک گاڑی خریدار نے واپس کردی۔

نیلامی میں کامیاب ہونے والوں کو ایف بی آر کو ٹیکس دینا ہوگا اور نیلامی میں کامیاب بولی دینے والوں کے لیے قیمت کا 25 فیصد موقع پر ہی جمع کروانا ضروری تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔