کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی رکشے پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

 ارباب کرم خان روڈ پر فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس،دکانیں بند ہوگئیں. فوٹو: فائل

ارباب کرم خان روڈ پر فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس،دکانیں بند ہوگئیں. فوٹو: فائل

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر جمعرات کو مسلح افراد نے ایک رکشے پر فائرنگ کردی ،جس سے غلام حسین، عبدالعلی اور ان کا ساتھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،دکانیں بند ہوگئیں ، جاںبحق ہونیوالوں کا تعلق ہزارہ قبیلے سے بتایا جاتا ہے ۔ ادھرخضدار کے قریب کرائم برانچ کی تفتیشی ٹیم کوالمناک حادثہ میں ڈی ایس پی سمیت چار اہلکارجا ںبحق جبکہ چارشدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔