کھپرو،60 ہزاربوری گندم بارشوں میں خراب ہونیکا خدشہ

نامہ نگار  جمعرات 13 جون 2013
 نواحی علاقے ڈھلتار میں خریداری مراکز پر 45 ہزار اور کھپرو کے گوداموں کے باہر15ہزار بوری گندم بوریاں کھلے آسمان تلے پڑی ہے.  فوٹو: اے ایف پی / فائل

نواحی علاقے ڈھلتار میں خریداری مراکز پر 45 ہزار اور کھپرو کے گوداموں کے باہر15ہزار بوری گندم بوریاں کھلے آسمان تلے پڑی ہے. فوٹو: اے ایف پی / فائل

کھپرو:  محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی مبینہ غفلت و نا اہلی کے باعث تعلقہ کھپرو کے مختلف علاقوں میں کھلے آسمان تلے پڑی18کروڑ روپے مالیت کی60ہزار بوری گندم متوقع بارشوں میں خراب ہونے کا خدشہ۔

ذرائع کے مطابق نواحی علاقے ڈھلتار میں خریداری مراکز پر 45 ہزار اور کھپرو کے گوداموں کے باہر15ہزار بوری گندم بوریاں کھلے آسمان تلے پڑی ہے جس کی مجموعی مالیت18کروڑ روپے ہے۔محکمہ خوراک کے مقامی عملے نے گندم کو بارش سے بچانے کیلیے ترپال ڈال دیے ہیں۔

کھپرو کے سماجی رہنماؤں چوہدری لیاقت احمد اور راجپوت اور پرویز قائم خانی نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر خوراک سے مطالبہ کیا کہ کروڑوں روپے مالیت کی گندم کو محفوظ جگہ پر پہنچانے کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔