وزیراعلی خیبرپختونخوا سیکرٹریٹ کے بجٹ میں 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کا اضافہ

احتشام بشیر  بدھ 17 اکتوبر 2018
وزیراعلی خیبرپختونخوا سیکرٹریٹ کے اعزازیے کی مد میں 4 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز فوٹو: فائل

وزیراعلی خیبرپختونخوا سیکرٹریٹ کے اعزازیے کی مد میں 4 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز فوٹو: فائل

پشاور: آئندہ مالی سال کے لیے وزیراعلی خیبرپختونخوا سیکرٹریٹ کا بجٹ 2 کروڑ 65 لاکھ 6 ہزار اضافے کے بعد 49 کروڑ 69 لاکھ روپے کردیا گیا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزیراعلی سیکرٹریٹ کے بجٹ میں اضافہ کردیا گیا بجٹ دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال بجٹ میں وزیراعلی سیکرٹریٹ کے لیے 38 کروڑ 97 لاکھ 89 ہزار مختص کیے گئے جبکہ 47 کروڑ 46 لاکھ 8 ہزار خرچ کیے گئے اسی طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 49 کروڑ 69 لاکھ 74 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزیراعلی سیکرٹریٹ کے بجٹ میں تحائف اور تفریح کی مد میں چار کروڑ 41 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے لیکن 6 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ کردیے گئے اسی طرح نئے مالی سال کے بجٹ میں اسی مد میں 5 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال بجٹ میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعزازیہ کی مد میں چار کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔