سندھ اسمبلی ویب سائٹ: تحریک انصاف کے ارکان کی وابستگیاں تبدیل

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 13 جون 2013
تحریک انصاف کے سید حفیظ الدین کو متحدہ قومی موومنٹ جبکہ خرم شیر زمان کو پاکستان پیپلز پارٹی کا رکن بنا دیا گیا ہے. فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سید حفیظ الدین کو متحدہ قومی موومنٹ جبکہ خرم شیر زمان کو پاکستان پیپلز پارٹی کا رکن بنا دیا گیا ہے. فوٹو: فائل

کراچی:  سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ارکان سندھ اسمبلی کی اپنی پارٹی سے وابستگی کو ہی تبدیل کردیا گیا۔

تحریک انصاف کے سید حفیظ الدین کو متحدہ قومی موومنٹ جبکہ خرم شیر زمان کو پاکستان پیپلز پارٹی کا رکن بنا دیا گیا ہے، سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ پر ماضی میں بھی کئی منفرد کارنامے انجام دیے جاتے رہے ہیں، ایک بار پھر نئی سندھ اسمبلی کی رکنیت کے حوالے سے ان کا ایک شاندار کارنامہ سامنے آیا ہے، ویب سائٹ پر تمام ارکان کی پروفائل کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی وابستگیاں بھی ظاہر کی جاتی ہیں۔

نئی بننے والی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے3 میں سے2 ارکان کی پارٹی وابستگیاں تبدیل کردی گئی ہیں، ان میں تحریک انصاف کے حلقہ پی ایس93 سے منتخب ہونے والے سید حفیظ الدین کی پروفائل میں ان کی پارٹی وابستگی کو ایم کیو ایم سے جبکہ حلقہ پی ایس 112 سے منتخب ہونے والے خرم شیر زمان کو پاکستان پیپلز پارٹی کا رکن ظاہر کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔