- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
ایفی ڈرین کیس: ثبوت نہ ملنے پر گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر صحت کی ضمانت منظور

انسدادمنشیات عدالت نے ڈرگ کنٹرولرشیخ انصارسمیت3ملزمان کی درخواستوں پرسماعت ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل
راولپنڈي: ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور جسٹس عباد الرحمان لودھی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میںگزشتہ ساڑھے4ماہ سے گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ عبدالستار سوہرانی کی ضمانت منظورکر لی اور10لاکھ روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے پر ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے قراردیا کہ بادی النظر میں سائل کے خلاف یہ کیس نہیں بنتا اور اے این ایف کے ثبوتوں میں جان نہیں ہے اس لیے سائل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ ملزم کے وکیل عبدالرشیدشیخ نے کہاکہ ایفی ڈرین مقدمہ بوگس،جھوٹا اورسیاسی انتقام ہے جو وفاقی وزیر مخدوم شہاب،علی موسیٰ گیلانی ،خوشنود لاشاری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے سے انکارکرتا ہے اسے ملزم بناکردھرلیا جاتا ہے۔
عبدالستارکو وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کی گئی انکارپر تھانہ بلا کر پکڑ لیا 3پیش کیے گئے چالانوں میں عبدالستارکا نام ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں تھا بعد میں شامل کرنا بدنیتی ہے،ان کا نام ایف آئی آر میں بھی شامل نہیں۔عدالت نے کہا اس ملزم کیخلاف ثبوت ہے تو پیش کیا جائے مگر اے این ایف ناکام رہی، عدالت نے ملزم کیخلاف فرد مقبوضگی طلب کیے تو اے این ایف حکام دینے کا وعدہ کرکے تمام ریکارڈ لیکر غائب ہوگئے جس پر عدالت نے سخت غصہ کا اظہارکرتے ہوئے اے این ایف پراسیکیوٹر اور نائب کورٹ کو طلب کرکے سخت باز پرس کی۔
ایک گھنٹے بعد تفتیشی آفیسر دوبارہ عدالت آئے ،عدالت نے ریکارڈ طلب کیا اور اس کا مفصل معائنہ کرنے کے بعد ضمانت منظورکرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ کیس مکمل جھوٹا ثابت ہوگیا ہے۔دریں اثناء انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ظفر اقبال چوہدری نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں گرفتار ڈرگ کنٹرولر شیخ انصار اور دو فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے مالکان ہاشم ترین اور احسان الرحمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت27اگست تک ملتوی کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔