شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو اے ای میں کروانے کی خواہش

ویب ڈیسک  بدھ 17 اکتوبر 2018
متحدہ عرب امارات میں دنیا بھرسے لوگ آباد ہیں اور یہاں کے اسٹیڈیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلیے مثالی ہیں، شاہد آفریدی

متحدہ عرب امارات میں دنیا بھرسے لوگ آباد ہیں اور یہاں کے اسٹیڈیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلیے مثالی ہیں، شاہد آفریدی

دبئی: قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو ای اے میں کروانے کی خواہش ظاہر کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کرکٹ کے چاہنے والوں کا گھر ہے اور یہاں تمام کھلاڑیوں کے مداح موجود ہیں لہذا میری خواہش ہے کہ مستقبل میں یہاں مختصر دورانیے کی کرکٹ کا عالمی میلا سجایا جائے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں نہ صرف دنیا بھر سے لوگ آباد ہیں بلکہ دبئی، ابو ظہبی، اور شارجہ جیسے مقامات  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے مثالی ہیں لہذا آئی سی سی کو اس بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں کرکٹ لیگز ہورہی ہیں اور آج 20 اور 10 اوورز کے دورانیے کی کرکٹ لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔