- 3 کروڑ نوری سال دور موجود اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری
- جن خواتین کو حیض آنا بند ہوجائے ان کے لیے کیا چیزیں نقصان دہ ہیں؟
- امتحان میں نقل کرانے کیلئے طلبا کے احباب کا انوکھا طریقہ
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی
- سانحہ 9 مئی؛علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 رہنماؤں کے وارنٹ جاری
- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
- راولپنڈی؛ اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
- کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ پانچ لڑکیاں بازیاب
ہیلی کاپٹر کا کرایہ 55 روپے فی کلومیٹر ہونا پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے، خورشید شاہ
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی بڑی کامیابی55 روپے فی لیٹر ہیلی کاپٹر کا سفر ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ملک اور آئین کے لیے قانون بناتی ہے، پارلیمنٹ میں اعتماد سازی کے لیے اسپیکر کا اہم کردارہے، نئے دوستوں کی باتوں کا برا نہیں مناتا، سارے قوانین ریاست کو چلانے کے لیے بنائے جاتے ہیں، اس فیصلے نے ثابت کیا کہ پارلیمنٹ تحقیقات کرسکتی ہے، پارلیمنٹ نے الیکشن دھاندلی پر کمیٹی قائم کی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب نے مجھے خواجہ آصف کے خلاف گواہ بنانے کی کوشش کی
خورشید شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ حکومت چلے اور اپنے وعدے پورے کرے، نئی حکومت کو چلانا چاہتے ہیں تاہم حکومت جمہوری روایات کو مسخ کرتی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق ملک کا قرضہ 24 بلین تھا تاہم پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو قرضہ 27 ہزار 900 بلین پر پہنچ گیا، آج آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ مہنگائی 14 فیصد پر جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہورہی ہے اور عوام پریشان ہیں، 2 ماہ میں ڈالر17روپے بڑھ گیا لیکن کسی کواحساس نہیں تاہم (ن) لیگ یا پیپلزپارٹی کی حکومت میں ڈالر اتنا اوپر نہیں تھا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سراہنا چاہیے 55 روپے کلومیٹر پر ہیلی کاپٹر چلتا ہے، آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی بڑی کامیابی 55 روپے فی لیٹر ہیلی کاپٹر کا سفر ہے، تبدیلی تو آگئی ہے دنیا میں ایسا کہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1500 والی یوریا 1850 بوری پر چلی گئی، روٹی کی قیمت کہاں چلی گئی، فرانس کے شہنشاہ کی بیوی کی طرح ان کی سوچ ہے، جو کہتی تھی روٹی نہ ملنے پر احتجاج کیوں کر رہے ہیں، کیک کیوں نہیں کھا لیتے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : قومی اسمبلی کا اجلاس؛ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف شریک
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹرز نے ملکی سالمیت کو تباہ کیا اور ملک کو توڑا، حکمران ڈکٹیٹر ملک توڑ دیتے ہیں لیکن کوئی احتساب نہیں ہوتا، سارے سوالات اور تلوار سیاستدانوں پر آکر گرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔