چیف جسٹس کا ملک بھرسے بل بورڈز ہٹانے کا حکم

ویب ڈیسک  بدھ 17 اکتوبر 2018

بل بورڈ انسانی جان کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں، چیف جسٹس: فوٹو: فائل

بل بورڈ انسانی جان کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں، چیف جسٹس: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر سے بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے لاہور میں بل بورڈ ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں معاملہ زیرالتوا ہے جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ، ریلوے، این ایچ اے اور ایل این سی کی جگہ اور شہرمیں بل بورڈ لگے ہیں جب کہ این ایچ اے اور دیگر اداروں کی زمین پبلک پراپرٹی ہے اور پبلک پراپرٹی پر بل بورڈ نصب نہیں ہوسکتے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ فٹ پاتھ ٹھیکے پر دے کر لوگوں کا راستہ روکا جاتا ہے، فٹ پاتھ کے درمیان میں پائیدان لگا کربورڈ نصب کیے گئے، بل بورڈ انسانی جان کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں جب کہ فٹ پاتھ لوگوں کے گزرنے کیلئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا 3 روزمیں کراچی سے تمام بل بورڈزاوربینرز ہٹانے کا حکم

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے کراچی میں سڑکوں سے بل بورڈ ہٹوائے تھے، کراچی میں جاری حکم تمام اداروں کیلئے تھا اوراب کراچی میں دیا گیا عدالتی فیصلہ ملک بھر پرلاگو ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔