انسداددہشت گردی عدالتوں کوبچوں کے خلاف مقدمات سننے کااختیار

قیصر شیرازی  جمعـء 17 اگست 2012
نوٹیفکیشن جاری،بینظیرقتل کے کم عمرملزم کامقدمہ خصوصی عدالت میںچل سکے گا, فوٹو : فائل

نوٹیفکیشن جاری،بینظیرقتل کے کم عمرملزم کامقدمہ خصوصی عدالت میںچل سکے گا, فوٹو : فائل

راولپنڈي: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاء بندیال نے پنجاب کی تمام انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے ججزکوکم عمر ملزمان بچوں (جوینائل) کے مقدمات کی سماعت کرنے کے اختیارات بھی سونپ دیئے ہیں اور اس اقدام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کی نقول راولپنڈی کی دونوں انسداد دہشت گردی کی عدالتوںکے ججزکو بھی گزشتہ روز جمعرات کو موصول ہوگئی ہیں۔

قبل ازیں ایسے بچوںکے مقدمات کی سماعت کیلیے خصوصی جوینائل عدالتیں قائم کی گئی تھیں وہ عدالتیں بھی قائم رہیںگی مگرکم عمر بچوںکیخلاف جو مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دائر ہوںگے اب ان مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ہی کریںگی،اس فیصلے سے سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہادت کیس میں گرفتار کم عمر ملزم اعتزاز شاہ کیخلاف مقدمہ بھی اب انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہی سماعت کیا جاسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔