- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
انسداددہشت گردی عدالتوں کوبچوں کے خلاف مقدمات سننے کااختیار

نوٹیفکیشن جاری،بینظیرقتل کے کم عمرملزم کامقدمہ خصوصی عدالت میںچل سکے گا, فوٹو : فائل
راولپنڈي: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاء بندیال نے پنجاب کی تمام انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے ججزکوکم عمر ملزمان بچوں (جوینائل) کے مقدمات کی سماعت کرنے کے اختیارات بھی سونپ دیئے ہیں اور اس اقدام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کی نقول راولپنڈی کی دونوں انسداد دہشت گردی کی عدالتوںکے ججزکو بھی گزشتہ روز جمعرات کو موصول ہوگئی ہیں۔
قبل ازیں ایسے بچوںکے مقدمات کی سماعت کیلیے خصوصی جوینائل عدالتیں قائم کی گئی تھیں وہ عدالتیں بھی قائم رہیںگی مگرکم عمر بچوںکیخلاف جو مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دائر ہوںگے اب ان مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ہی کریںگی،اس فیصلے سے سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہادت کیس میں گرفتار کم عمر ملزم اعتزاز شاہ کیخلاف مقدمہ بھی اب انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہی سماعت کیا جاسکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔