ریلوے کو کارپوریشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ،31ارب روپے مختص

اے پی پی / مانیٹرنگ ڈیسک  جمعرات 13 جون 2013
جاری منصوبہ جات کیلیے 30 ارب 85 کروڑ 95لاکھ روپے رکھے گئے،ریلوے پلوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کیے جائیں گےفوٹو: فائل

جاری منصوبہ جات کیلیے 30 ارب 85 کروڑ 95لاکھ روپے رکھے گئے،ریلوے پلوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کیے جائیں گےفوٹو: فائل

اسلام آ باد:  آئندہ مالی سال 2013-14ء کے دوران ریلویزڈویژن کیلیے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مجموعی طورپر30 ارب 96کروڑ48 لاکھ 94 ہزارروپے کاترقیاتی بجٹ مختص کیاگیاہے۔

جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پاکستان ریلوے کو کارپوریشن میں تبدیل کرنے کابھی اعلان کیاہے ۔ منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ریلوے کے پہلے سے جاری منصوبوں کیلیے 3 ارب 26لاکھ 40 ہزارروپے کی بیرونی امدادبھی شامل ہے۔

ریلویزڈویژن کے پہلے سے جاری منصوبہ جات کیلیے 30 ارب 85 کروڑ 95لاکھ 24 ہزارروپے اورنئے منصوبوں کیلیے 10کروڑ 53 لاکھ 70 ہزارروپے رکھے گئے ہیں جس سے حسن ابدال اورنارووال ریلوے اسٹیشنزکی تزئین و آرائش اورسہولتوں میں اضافے کیلیے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ دوران سال ننکانہ صاحب اورکمالیہ ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن بھی منصوبہ کاحصہ ہے۔

اسی طرح آئندہ مالی سال کے دوران ریلوے پلوں کی تعمیربھی منصوبہ کاحصہ ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پردوران سال ایک ارب روپے کے فنڈزخرچ کیے جائیں گے۔ پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران خانپورتالودھراںسیکشن پرٹریک کی مرمت وبحالی کیلیے 15کروڑ روپے کابجٹ مختص کیاگیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخزانہ نے پاکستان ریلوے کو کارپوریشن میں تبدیل کرنے کابھی اعلان کیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔