رنویر سنگھ کی تمام تر توجہ کا مرکز کون؟

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اکتوبر 2018
 آج کل اپنی تمام تر توجہ کام پر مرکوز کیا ہوا ہوں ،رنویر سنگھ فوٹو:فائل

آج کل اپنی تمام تر توجہ کام پر مرکوز کیا ہوا ہوں ،رنویر سنگھ فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ اس وقت میری تمام ترتوجہ اپنی اداکاری اورفلموں پرہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی  ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کا  کہنا تھا کہ میں آج کل اپنی تمام تر توجہ کام پر مرکوز کیا ہوا ہوں اور یکے بعد دیگرے فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جب کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں اس وقت کچھ منفرد پراجیکٹس پر کام کر رہا ہوں۔

رنویر سنگھ نے کہا کہ میں  فلم کو کامیاب سے کامیاب تر بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں جب کہ  اس وقت میری تمام تر توجہ اداکاری اورفلموں پر ہے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ ان دنوں  ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جوکہ 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔