بھوجا طیارہ حادثہجسٹس رمدے کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم

ورثا کی معاوضہ جات ادائیگی کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا


Numainda Express June 13, 2013
ورثا کی معاوضہ جات ادائیگی کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا. فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے بھوجا ایئر کے طیارہ حادثہ کیس میں جاں بحق127 افرادکے ورثا کو تاحال معاوضہ جات کی عدم ادائیگی اور وزیر اعظم کے احکام کے باجود انکوائری رپورٹ سامنے نہ لانے پر جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا ہے۔

کمیشن کے اخراجات بھوجا ایئرکو ادا کرنا ہوں گے۔کمیشن میں ایک ریٹائرڈ پائلٹ، ایئر ٹریفک انجینئر اور سول ایوی ایشن تھارٹی کے افسر معاونت کریں گے جو 3 ماہ میں اپنی رپورٹ عدالت کو پیش کرے گا۔



بھوجا ایئرکا طیارہ گزشتہ برس 20اپریل کو کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانگی کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ پرلینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ورثا کی آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے جس پراسلام آباد پولیس اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جواب داخل کرائے مگرسول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر فریقین نے جواب داخل نہیںکرائے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں