مولانااورنگزیب اوررب نوازقاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 17 اگست 2012
رہنمائوں پرسخی حسن چورنگی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی،جوابی فائرنگ پرحملہ آورفرار۔ فوٹو : فائل

رہنمائوں پرسخی حسن چورنگی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی،جوابی فائرنگ پرحملہ آورفرار۔ فوٹو : فائل

کراچی: سخی حسن چورنگی کے قریب اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنمامولانا اورنگزیب فاروقی اورمولانارب نوازکے قافلے پرگھات لگائے ہوئے ملزمان نے اندھادھندفائرنگ کر دی تاہم دونوں رہنما قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعیدنے ایکسپریس کوبتایاکہ دونوں رہنمامسجدصدیق اکبر ناگن چورنگی پر ختم القرآن میں شرکت کے بعدبدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ڈھائی بجے واپس جارہے تھے کہ دہشتگردوں نے ان کے قافلے پرحملہ کردیاتاہم دونوں رہنمامعجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

انھوں نے کہاکہ اس طرح کے قاتلانہ حملوں سے نہ توہماری جدوجہدروکی جا سکتی ہے،نہ ہی ہمارے حوصلے پست ہوںگے،مولانااورنگ زیب فاروقی اورمولانارب نواز حنفی پرقاتلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کوفوری گرفتاری کیاجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔