سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ صوبوں کا کام ہے، پرویز رشید

ویب ڈیسک  جمعرات 13 جون 2013
پچھلی حکومتوں کی طرح عوام پر قرضوں کا بوجھ نہیں لادیں گے۔ پرویز رشید. فوٹو آئی این پی

پچھلی حکومتوں کی طرح عوام پر قرضوں کا بوجھ نہیں لادیں گے۔ پرویز رشید. فوٹو آئی این پی

اسلام آ باد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نےکہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ صوبوں کا کام ہے، وفاقی اداروں کےملازمین توآٹےمیں نمک کےبرابرہیں۔   

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے الاؤنسز میں  اضافہ ہوتا رہتا ہے، بجٹ عوام دوست ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح توانائی بحران اور دوسری ترجیح امن وامان یقینی بنانا ہے، 503 ارب روپے بجلی کی فراہمی کے لیے خرچ کئے جائیں گے تاکہ ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا جاسکے۔

پرویز رشید نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات میں 30 فیصد کمی کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس تو تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں ہیں اگر اسحاق ڈارکی جگہ مانگے تانگے کا وزیر خزانہ ہوتا تواب تک ہاتھ کھڑے کر چکا ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کی طرح عوام پر قرضوں کا بوجھ نہیں لادیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔