وزیر خارجہ سے عراقی سفیرکی ملاقات؛ پاکستانیوں کو درپیش ویزا مسائل پرتبادلہ خیال

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اکتوبر 2018
عراقی سفیرنے وزیرخارجہ کوسفارتخانے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

عراقی سفیرنے وزیرخارجہ کوسفارتخانے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد: عراقی سفیرنے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاکستانی زائرین کے چہلم پرعراق جانے کے لئے ویزا کے معاملے پربات چیت کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عراقی سفیرڈاکٹرعلی یاسین محمد کریم نے دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرخارجہ نے ہزاروں پاکستانی زائرین کے اربعین (چہلم) پرعراق جانے کے لئے ویزے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے رپورٹس پرتشویش سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ نے زائرین کی واپسی کے لئے بھی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ ویزا کے مکمل طریقہ کارکومزید آسان بنایا جائے، جس پرعراقی سفیرنے وزیرخارجہ کو سفارتخانے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔